بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

والدین کیجانب سے شادی کیلئے دباؤ، اداکارہ نے خودکشی کرلی، آخری نوٹ وائرل

datetime 30  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ نندنی نے والدین کی جانب سے مرضی کے خلاف شادی کیلئے دبا ڈالنے پر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنڑ اور تامل ٹیلی ویژن کی اداکارہ نندنی سی ایم نے بنگلورو میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی، مرنے سے پہلے انہوں نے ایک تحریری نوٹ بھی چھوڑا ہے۔اداکارہ نے تحریری نوٹ والدین کے نام لکھا، جس میں کہا گیا کہ وہ شادی کے لیے دبا کا شکار تھی اور ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں تھی، جبکہ دیگر مسائل کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی تھی۔

فی الحال نندنی کی موت کے حقیقی اسباب کے حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق نندنی نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ والدین مجھے مرضی کے خلاف شادی پر مجبور کر رہے تھے، میں جذباتی طور پر دبائو میں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوٹ کے مواد کو تحقیقات کے دوران جانچ کے لیے لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک المناک اتفاق نندنی حال ہی میں تامل سیریل گوری میں نظر آئی تھیں، جس میں ان کے کردار کو زہر پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس کے بعد اس منظر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، تاہم حکام نے اس سین کو ان کی موت کے حالات سے جوڑنے سے انکار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…