لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نابینا قلی کے بیٹے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت دینے کا اعلان کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے نے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر نابینا قلی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔نابینا قلی اکبر علی جمالی برسوں سے کمسن بیٹی کے سہارے مسافروں کا سامان اٹھاتے رہے۔
وزیر ریلوے نے اکبر علی جمالی کی اپیل منظور کر لی اور بیٹے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے اکبر علی جمالی سے وزارت میں ملاقات بھی کریں گے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نابینا قلی کے ممکن علاج کے لیے مالی معاونت کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست محنت کش کے ساتھ کھڑی، ویلفیئر کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔















































