کراچی (این این آئی)مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 7 سو روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،مقامی سطح پر فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے کا ہوگیا،
اس کے علاوہ 10 گرام فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 114 روپے کی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 145 روپے کم ہوکر 7930 روپے پر آ گئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں107 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4371 ڈالر پر آ گیا ہے۔















































