جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق افواہوں پر پوجا ہیگڑے نے خاموشی توڑ دی

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سٹارسلمان خان جو ماضی میں اپنی گرل فرینڈز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے اب ایک بار پھر ان کا نام ساتھی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔گزشتہ کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کرر ہی ہیں کہ اداکارہ پوجا ہیگڑے اور سلمان خان ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ان افواہوں کو مزید آگ اس وقت لگی جب سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم’کسی کا بھائی کسی کی جان’میں اپنے سے 24سال چھوٹی اداکارہ پوجا ہیگڑے کو کاسٹ کیا اور ساتھ ہی ان کے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے ان غیر تصدیق شدہ خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔اب پوجا ہیگڑے نے سلمان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں پوجا نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل سنگل ہیں، ان کی پہلی ترجیح ان کا کیریئر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان سے کسی رشتے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کا ہر بار بیٹھ کر جواب نہیں دے سکتی، میں سنگل ہوں اور مجھے ابھی سنگل رہنا ہی پسند ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…