اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر بیرسٹر شاہد حامد اور ان کے بھائی سابق وزیر قانون و انصاف زاہد حامد ایڈوکیٹ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں حکومت اور عدلیہ کے درمیاں ہونے والی رسہ کشی کے بارے میں گفتگو ہوئی۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق زرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ماہرین قانون نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی خدمات پیش کی ہیں جس کے بعد دونوں بھائی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔ زاہد حامد کے بیٹے رکن قومی اسمبلی علی زاہد نے حکومت ملک کی بہتری کے لئے تمام اقدام اٹھائے گی۔ دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہفتے کو طلب کرلیا ہے جس میں وزیر اعظم وڈیو لنک کے زرئعے شرکت کریں گے۔