جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

اہلیہ افشاں کو پہلی بار کہاں دیکھا تھا ؟فاروق ستار کا دلچسپ انکشاف

datetime 15  اپریل‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے اہلیہ افشاں فاروق سے پہلی ملاقات کی دلچسپ کہانی بیان کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے اہلیہ افشاں فاروق کے ہمراہ شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔فاروق ستار نے کہا کہ افشاں کو پہلی بار سندھ میڈیکل کالج میں دیکھا تھا ان کے نانا میرے پرنسپل تھے۔

یہ وہاں مجھ سے ملیں انہیں پرنسپل کے آفس جانا تھا اور راستہ معلوم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کو پرنسپل کے آفس تک چھوڑ دیتا ہوں جبکہ افشاں کے نانا جی کا سب سے ہونہار طالب علم بھی میں ہی تھا اور مجھ پر ہی فرض بنتا تھا کہ ان کی نواسی کو آفس تک چھوڑ کر آؤں۔فاروق ستار نے کہا کہ راستہ لمبا تھا تو میں نے ان سے اس دوران ایڈریس اور فون نمبر مانگا جو افشاں نے غلط دیا تھا۔افشاں فاروق نے بتایا کہ میں ان سے پہلی بار ملی تھی اور یہ گھر کا پتا اور فون نمبر مانگ رہے تھے تو میں نے غلط ہی دے دیا۔فاروق ستار نے کہا کہ میں نے ان کی امی کو بھی تھوڑا بہت پٹا لیا تھا اور وہ دوسری بار آئیں تو انہیں بن کباب کھلایا، کسی ڈاکٹر کو دکھانا تھا وہاں تک لے کر گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دو تین سال تک افشاں سے بھی ملاقات نہیں ہوئی اور ان کی امی بھی کالج نہیں آئیں لیکن آپ کسی چیز میں جدوجہد کریں تو کامیابی مل ہی جاتی ہے اور یہ پھر مجھے مل گئیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے زمانے میں کانسلنگ نہیں ہوتی تھی جو والدین نے کہا بچہ اس پر عمل کرتا تھا میرے والدین کی بھی یہی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں کیونکہ میں تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

فاروق ستار نے کہا کہ اب زمانہ بدل کیا گیا ہے اب کانسلنگ کے ساتھ ساتھ بچے کا اپنی لگن بھی دیکھی جاتی ہے۔میڈیکل کالج میں داخلہ کی روداد بیان کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ ایک نمبر کمی کے باعث کوٹہ سسٹم کی وجہ سے سندھ میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ہوسکا، پھر ایک ساتھ دس پیپرز دئیے تب بھی کراچی میں داخلہ نہ ہوا اور یوں مجھے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں داخل ہونا پڑا۔فاروق ستار نے بتایا کہ ماں نے مجھے روتے روتے رخصت کیا وہ جاکر آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلا۔وہاں قوم پرستی عروج پر تھی، مختلف مواقعوں پر تقریبات کی آڑ میں مہاجر نوجوان لڑکوں کو تنگ کیا جاتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…