جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ماہ صیام کے پہلے دو عشروں میں 21 ملین نمازیوں کی مسجد نبوی ﷺ میں آمد

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)امور حرمین شریفین” کے ادارہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ رمضان کریم کے پہلے دو عشروں کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لانے والے مرد و خواتین نمازیوں اور زائرین کی تعداد 21 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک 1444 میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 1444 کے محرم الحرام کے مہینے کے آغاز سے اب تک مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں کی کل تعداد 169 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔شیخ سدیس نے زور دے کر کہا کہ مسجد نبوی کے امور کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے اپنے آپریشنل پلان کے ذریعے مسجد نبوی کو تیار کیا ہے۔ ہر وہ چیز فراہم کی ہے جس سے نمازیوں اور زائرین کو سکون ملے۔ ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے آنے والوں کو عبادات کی ادائیگی میں آسانی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔شیخ السدیس نے اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی توجہ کے باعث ضیوف الرحمن کے لیے بہترین حالات پیدا کرنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…