جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

اسرائیلی مسافر طیارے سے رابطہ منقطع، آسٹرین ایئرفورس کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی مسافر طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد آسٹریا کی فضائیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوئنگ 777 ایمسٹرڈیم سے تل ابیب کیلیے روانہ ہوا تھا۔ آسٹریا کی وزارت دفاع کے مطابق 12 منٹ تک طیارے سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جرمن شہر رائن کے ریڈار ٹاور میں موجود ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے طیارے کو آسٹرین ایئر ٹریفک کنٹرول کے حوالے کرنے کیلیے اس سے رابطہ کیا لیکن پائلٹس نے کوئی جواب نہیں دیا۔پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آسٹریا نے اپنی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے مسافر طیارے کو دیکھنے کیلیے بھیجے۔جیسے ہی اسرائیلی پرواز کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے ہوا تو لڑاکا طیارے اور ایئربیس واپس پہنچ گئے۔مسافروں نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لڑاکا طیاروں کو اپنے جہاز کے گرد آتا دیکھ کر کچھ اضطراب پیدا ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لڑاکا طیارے اس قدر قریب تھے کہ ہمیں ان کے میزائل بھی نظر آرہے تھے لیکن پھر بھی جہاز کے عملے نے مسافروں کو صورتحال کے متعلق آگاہی نہیں دی۔بعد ازاں طیارے نے بین گوریون ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، ایئرلائن نے کہا کہ وہ طیارے کے مواصلاتی نظام میں خرابی کی تفتیش کر رہی ہے۔یہ طیارہ اسرائیل جانے سے قبل جرمنی اور آسٹریا سے گزر رہا تھا، اس دوران طیارے کا رابطہ آسٹریا کے ایئر ٹریفک کنٹرول سے نہ ہوسکا۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…