جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت جیل ریفارمز کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، آئی جی جیل خانہ جات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران قیدیوں کے جیلوں میں ویڈیو لنک ٹرائل کا جائزہ لیا گیا، محسن نقوی نے رپورٹ طلب کر لی۔دوران اجلاس بریفنگ میں وزیراعلی کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 28جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، 15مزید جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، آئی جی آفس میں 7/24مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم فعال کیا جائے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جیل میں ویڈیو لنک ٹرائل سے قیدیوں کو عدالت لانے لے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، پنجاب کی 9جیلو ں میں اوپن ایئر جم قائم کر دیئے گئے ہیں، دیگر تمام جیلوں میں بھی اوپن ایئر جم بنائے جائیں گے، جیل ہسپتالوں کیلئے 40کروڑ روپے کے طبی آلات خریدے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیلوں میں قیدیوں کو فجر اور مغرب کی نماز باجماعت ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی، عیدالفطر سے پہلے دیت اور جرمانہ وغیرہ کی ادائیگی کر کے 71قیدیوں کو رہائی دی جائے گی، مخیر حضرات اور حکومت پنجاب نادار قیدیوں کی دیت اور جرمانہ وغیرہ ادا کریں گے۔پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، لاہور کی جیل میں 7دن کے اندر ویڈیو کال کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا، 5ماڈل جیلوں میں ماڈل ویٹنگ اور میٹنگ ایریاز قائم کئے جائیں گے، 10مزید جیلوں میں قیدیوں کو ٹیوٹا کورسز کرائے جائیں گے۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…