جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

نیوکلیئر ری ایکٹرز کی بندش دنیا کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے، نئی تحقیق سامنے آگئی

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میساچوسیٹس(این این ائی)نیوکلیئر ری ایکٹرز کا بند کیا جانا فضائی آلودگی میں اضافے سمیت اس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد بھی بڑھا سکتا ہے۔نیوکلیئر پاور پلانٹس کو توانائی کا ایک صاف ذریعہ سمجھا جاتا ہے جبکہ اس کے ممکنہ متبادل اتنی صاف توانائی فراہم نہیں کرتے ہیں۔

امریکا میں 92 نیوکلیئر ری ایکٹرز ہیں جن میں سے کئی نصف صدی سے زیرِ استعمال ہیں اور ان کو کوئلے، تیل اور قدرتی گیس کی نسبت کم کاربن خارج کرنے والا متبادل سمجھا جاتا ہے۔میساچوسیٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) کے محققین نے ایک تحقیق میں اندازہ لگایا ہے کہ ان پاور پلانٹس کو بند کرنے کی صورت میں جو ذرائع اس کی خلاء کو پْر کریں گے ان سے قابل از وقت اموات کی تعداد میں 5000 سے زائد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔نیچر انرجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ایم آئی ٹی کی ٹیم نے اس بات کا جائزہ لیا کہ اگر امریکا کے تمام نیوکلیئر پاور پلانٹس بن کر دیے جائیں اور کوئلہ، قدرتی گیس اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کو استعمال کیا جائے تو پورا سال توانائی کی ضروریات کو کیسے پورا کریں گی، فضائی ا?لوگی کے طرز میں تبدیلی کیسی ہوگی اور اس سے کون متاثر ہوگا۔محققین کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ نیوکلیئر پاور کی عدم موجودگی میں جب کوئلہ، گیس اور تیل کو توانائی کے لیے استعمال کیا جائے گا فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ صحت پر سنجیدہ نوعیت کے اثرات بھی مرتب کرے گا جس کے نتیجے میں ایک سال کے عرصے میں آلودگی کے سبب 5200 اضافی اموات واقع ہوسکتی ہیں۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…