سکھر(این این آئی)وفاقی ریجنل محتسب سندھ احسان جتوئی کی لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، بتایا جاتا ہے کہ احسان جتوئی ورکنگ وومین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے محتسب ہیں خاتون سماجی رہنما نے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس کا اپنا ایسا کردار ہے وہ خواتین کو کس طرح کا انصاف فراہم کرے گا، ایسے لوگ خود خواتین کو ہراساں کرکے غلط کام لیتے ہیں، دوسری جانب احسان جتوئی نے موقف دیا کہ سکھر ایئرپورٹ کے سابق منیجر میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں،ان کے خلاف انکوائری آئی تھی، ڈانس والی ویڈیو میری نہیں ہے۔