کراچی(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.60 فیصد کمی کا دعوی کیاگیاہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا کی قیمتوں میں
کمی اور 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 44.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق اس دوران9 اشیائے خورونوش سستی ہوئیں۔آلو 9 فیصد، انڈے 3 فیصد، چکن 2 فیصد جبکہ کیلے ایک دو فیصد مہنگے ہوئے۔دال ماش، گڑ، بڑے گوشت، ایل پی جی اور کپڑے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔اعداوشمار کے مطابق ٹماٹر بائیس فیصد اور پیاز سولہ فیصد سستے ہوئے۔ گندم کا آٹا، لہسن، دال چنا اور دال مونگ کی قیمت بھی کم ہوئی۔ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 141 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا۔چکن 8 روپے 29 پیسے فی کلو، بیف 5 روپے 76 پیسے، مٹن 9 روپے 95 پیسے، آلو 5 روپے 28 پیسے فی کلو، انڈے 6 روپے 89 پیسے فی درجن، دال ماش 6 روپے 12 پیسے فی کلو اور کیلے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔دال مسور، دہی، دودھ، چاول، چینی اور گھی بھی مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر 17 روپے 14 پیسے اور پیاز 15 روپے 37 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 74 روپے 70 پیسے سستا ہوا، علاوہ ازیں 16 اشیا کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔