اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے اپنی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے والوں کی تصویر جاری کردی۔اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ رات کچھ بن بلائے مہمانوں نے میری رہائش گاہ کا رخ کیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میں گھر پر موجود نہیں تھا چنانچہ ان مہمانوں سے ملاقات نہیں ہوسکی۔