منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر افتخار رسول گھمن کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری، اہم انکشافات سامنے آ گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر افتخار رسول گھمن کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی اے کی تفتیش کیدوران اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق عمران خان کا چیف سکیورٹی آفیسر افتخار رسول گھمن اپنے دو ساتھیوں عاصم حسین اور قیصر مشتاق

کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کرتا رہا۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹس میں 2020 سے 2022 تک بیرون ملک سے 34 کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار 53 روپے جمع کرائے گئے، ملزم کے 7 اکاؤنٹس میں کیش جمع ہو نے والی رقم کی مالیت 22 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، یہ رقوم ایک نجی بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم افتخار رسول گھمن 41 جعلی کمپنیاں بنا کر دو ساتھیوں سمیت منی لانڈرنگ کرتا رہا،ملزم نے 2020 سے 2022 تک 800 ملین روپے جمع کرائے، ملزم کے ساتھی عاصم حسین کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ ڈالر جمع ہوئے، ملزم افتخار رسول نے 2012 کے دوران سندھ بینک میں 10 لاکھ ڈالر جمع کرائے، ملزم نے دو خواتین رضیہ سلطانہ اور تسنیم فاطمہ کے اکاؤنٹس میں بھی 5،5 لاکھ ڈالرجمع کرائے، یہ رقوم بظاہر ہنڈی حوالہ اکاؤنٹس کی سیٹلمنٹ کے لیے استعمال ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم افتخار رسول کی 7 جائیدادوں اور اثاثوں کی مالیت بھی 47 کروڑ 95 لاکھ 6 ہزار 113 روپے بنتی ہے، ان اثاثوں میں زرعی اراضی، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور جیل روڈ پر واقع گھر شامل ہیں، ملزم کے اثاثوں میں 5،5، مرلے کے 10 پلاٹ اور گلبرگ میں 10 مرلے کا ایک پلاٹ بھی شامل ہے۔عدالت نے ملزم افتخار رسول کو جو ڈیشل ریمانڈ رپر جیل بھیج دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…