منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم ترین ساتھی نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 121سے متحرک اور سینئر رہنمائوں نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کر کے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے

باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔اس سلسلہ میں یونین کونسل185میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے شمولیت اختیار کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رانا برادران ، متحرک اور سینئر رہنمائوں اور کارکنان کو پی ٹی آئی کے مفلر پہنائے گئے اور پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا ۔ اس موقع پر چوہدری نیئر ،شاہدطاہر ،الطاف شاہد گجر،حاجی ستارگجر،چوہدری بلال بچاڑ،شیخ فیصل ،عمیر بھٹی ،طلحہ گجر،ملک عابد،اخترگجرسراء ، عطا محمد،سید عباس شاہ اور حاجی غلام رسول سمیت کثیر تعداد میں رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تیرہ کے ٹولے کی سیاست کا محور صرف اپنی کرپشن اور چوری بچانا ہے جبکہ واحد عمران خان ایسا لیڈر ہے جو عوام کو ان کے حقوق دلانے اور ملک کو آئین و قانون کے راستے پر چلانے کیلئے لازوال جدوجہد کر رہا ہے ۔انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آنے سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی ، ہم سب نے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…