منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میری مہارت پیس نہیں بلکہ سوئنگ ہے ‘فاسٹ بولر میر حمزہ

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ یہ وقت اور کلچر کی بات ہے کہ اس وقت فاسٹ بولر کی صرف پیس دیکھی جارہی ہے میری اِسکل پیس نہیں بلکہ سوئنگ ہے۔کراچی میں پاکستان شاہینز ٹیم کے کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

میر حمزہ نے کہا کہ میں صرف اپنی پیس پر توجہ دے کر سوئنگ کے ہنر کو کھونا نہیں چاہتا، احسان اللہ اور حارث روف کی اِسکل پیس ہے، میرا تیز رفتار بولرز سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔میر حمزہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت بے شمار فاسٹ بولرز ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، اب ہر فاسٹ بولر کو زیادہ محنت کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس پر بھی خاص توجہ دینا ہوگی، فاسٹ بولرز کے درمیان مقابلے کی فضا قائم ہو جانے سے پاکستان کو ہی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر فاسٹ بولر کی اپنی اِسکل ہوتی ہے، میری اِسکل سوئنگ اور سیم ہے، مجھے سوئنگ پر مکمل عبور ہے، احسان اللہ اور حارث رف کے پاس پیس ہے جس کی وجہ سے ان کا ان سے کوئی موازنہ نہیں۔میر حمزہ نے کہا کہ پیس کے ساتھ ساتھ سوئنگ بھی ہو تو وہ بولر زیادہ کارآمد ہوتا ہے، اپنی پیس پر زیادہ فوکس نہیں کرتا کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پیس کے لیے میں سوئنگ کا ہنر بھی بھول جائوں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…