منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست ہے یا نہیں ؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سید محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلی پنجاب تقرری کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے تقرری درست قرار دے دی۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

شیخ رشید سمیت دیگر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سید محسن نقوی کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر وکلا نے کیس کی پیروی کی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نگران وزیر اعلی کی تقرری میں الیکشن کمیشن کے طریقہ کار میں غیر قانونی اقدام ثابت نہیں سکے،درخواستیں خلاف میرٹ ہونے کے باعث خارج کی جاتی ہیں ،بطور اراکین کمیٹی اپوزیشن جماعتوں کی رائے میں بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کچھ غیر قانونی نہ تھا۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جسکے پاس نگران وزیر اعلی کے تقرر کا آئینی اختیار ہے۔ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے میرٹ پر نہیں جائے گی بلکہ صرف اسکے طریقہ کار کو دیکھے گی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نگران وزیراعلی کا تقرر ایک سیاسی سوال ہے جسے سیاسی قیادت نے حل کرنا ہے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔ حکومتی اور اپوزیشن نے خود یہ معاملہ فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو بھیجا۔آئینی اختیارات کے تحت فیصلے اگر آئین کے خلاف ہوں تو ہی عدالت مداخلت کر سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیار کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب کا تقرر کیا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…