ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

چیف جسٹس سمیت 8ججز کو برطرف کرنے کا حکم دیا جائے، ریفرنس دائر

datetime 14  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے 8 ججز کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے

علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر بطور فریق شامل ہیں۔جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک بھی ریفرنس میں بطور فریق شامل ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی ریفرنس میں بطور فریق شامل ہیں۔ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور 9 کو بنیاد بنایا گیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کر کے اختیارات سے تجاوز کیا گیا جس کے لیے 8 رکنی غیر آئینی بینچ تشکیل دیا گیا۔ریفرنس کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف حکم امتناع عدالتی نظائر کی خلاف ورزی ہے۔ججز کے خلاف ریفرنس کی کاپی جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس منصور کو بھجوائی گئی ہے۔ریفرنس کی کاپی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…