منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الیکٹرک بائیکس اور ای رکشہ اسکیم کی منظوری، کتنے لاکھ روپے تک کا قرضہ ملے گا ، جانئے

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت ای بائیکس اور ای رکشہ کیلئے بلا سود 5 لاکھ تک قرضہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ماڈل پر اسکیم کی منظوری دے دی،اسکیم کے مطابق ٹئیر ون کے تحت تین سال کی مدت کیلئے 5 لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ جاری کیا جائےگا، ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اور رکشہ کیلئے دستیاب ہوں گی،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیرخزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار کی زیرصدارت منعقدہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا خرم دستگیر خان، سید نویدقمر، سید مرتضیٰ محمود، چوہدری طارق بشیر چیمہ، معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق محمود پاشا، وزیراعظم کے رابطہ کار برائے معیشت بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کیلئے مالیاتی سہولت سے متعلق سمری پیش کی گئی، کمیٹی کو الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کی طلب اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشوں کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ماڈل پر اسکیم کی منظوری دی،اسکیم کے مطابق ٹئیرون کے تحت تین سال کی مدت کیلئے 5 لاکھ روپے کابلاسود قرضہ جاری کیا جائے گا،

جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اوررکشوں کیلئے دستیاب ہوں گی،اسکیم کی دیگر تفصیلات وزارت صنعت و پیداوارو زیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ساتھ مل کر طے کریں گی۔ اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے انگور اڈا کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے برآمدی زمینی روٹ کے طورپر اسٹیشن قرار دینے سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی گئی۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…