جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں کاروں کی فروخت میں بڑی کمی ہو گئی

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)ملک میں کاروں کی فروخت میں 50.30فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں کے دوران کاروں کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 50.30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، جولائی-مارچ 2022-23 کے دوران 85,776 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ جولائی-مارچ 2021-22 کے دوران 172,612 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔بریک اپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2022-23 کی اسی مدت کے دوران ہونڈا سوک اور سٹی کے 12,381 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال 28,830 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی، اس طرح 57.05 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔ٹویوٹا کرولا اور یارِس کی کاروں کی فروخت میں بھی 63.39 فیصد کمی واقع ہوئی کیونکہ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 43,695 یونٹس سے کم ہو کر رواں سال 15,994 یونٹس رہ گئی۔تاہم، سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں 1627.16 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ اس کی فروخت گزشتہ سال 497 یونٹس سے بڑھ کر 8,584 یونٹس تک پہنچ گئی۔سوزوکی کلٹس کی فروخت رواں سال کے دوران کم ہو کر 6,233 یونٹس رہ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران فروخت 17,686 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سوزوکی ویگن آر کی فروخت بھی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 16,916 یونٹس سے کم ہو کر 5,022 یونٹس رہ گئی۔سوزوکی آلٹو کی فروخت میں بھی 53,241 یونٹس سے 30,744 یونٹس تک 42.25 فیصد کی شدید کمی دیکھی گئی، جبکہ سوزوکی بولان کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے 9,562 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 3,865 یونٹس تک گر گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…