جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کپتانی کی ٹینشن نہیں کیا باتیں ہو رہی ہیں، افواہوں کا علم نہیں، کوشش کرتا ہوں نظرانداز کروں، بابر اعظم

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر لاہور میں پاکستان کی کٹ میں کھیلنا اچھا احساس ہے، ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کے ساتھ سینئر زکھلاڑی بھی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز دلچسپ ہو گی،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے مجھے اعتماد دیا ہے، اب میرا فوکس کپتانی سے ہٹ کر ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ سیریز ٹو سیریز ہم کوشش کرتے ہیں کہ اچھے سے اچھا کریں۔ کوئی لکھوا کر تو نہیں آتا کہ اس نے ہی کپتانی کرنا ہے۔ہمیں پرفارمنس پر فوکس کرنا ہے اس لیے میں ایسی چیزوں کو نظر انداز کرتا ہوں اور یہی بہتر ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ مجھے کپتانی کی ٹینشن نہیں کہ کیا باتیں ہو رہی ہیں، افواہوں کا مجھے علم نہیں، میں کوشش کرتا ہوں نظرانداز کروں۔کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں، خود بھی اچھا کھیلوں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے، سب کھلاڑی پرجوش ہیں فینز کو بھی انتظار ہے۔سب نے بھرپور تیاری کی ہے، میگا ایونٹ سے پہلے سیریز بڑی اہم ہے ،تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور ردھم میں ہیں، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ اچھی ہے۔ حارث، شاہین اور نسیم کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔حریف ٹیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے، منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں، کسی کو آسان نہیں لیتے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ بی ٹیم ہے۔پچز سے متعلق بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچز کا معیار اچھا ہوتا جا رہا ہے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں 180، 190 ہوسکتے ہیں، 200 بھی ہوسکتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا ء کپ سے قبل کم وقت ہے، یہ میچز ہماری تیاری کا حصہ ہیں،

بہتریں الیون کھلائیں گے اور بہترین ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔بیٹنگ آرڈر سے متعلق سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا اب تجربہ کرنے کا ارادہ نہیں، میں اور رضوان ہی اوپن کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ باقی دیکھیں گے جو کمبی نیشن میں فٹ ہوگا اس کو کھلائیں گے۔ آج پریکٹس کے بعد فائنل الیون کا اعلان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ اور زمان کے آنے سے بولنگ اور مضبوط ہوگئی ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ بینچ اسٹرنتھ کو بھی موقع دیں۔

حارث اور شان نمبر چار پر کھیلے ہوئے ہیں، صائم ایوب بھی اپنی گیم کھیلتا ہے ہم دیکھیں گے کون کہاں سیٹ ہو سکتا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایک بار پھر لاہور میں پاکستان کی کٹ میں کھیلنا اچھا احساس ہے۔ ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کے ساتھ سینئر کھلاڑی بھی ہیں، سیریز دلچسپ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ایک سال رہ گیا، سیریز میں دیکھیں گے کہ کہاں کھڑے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سیریز سے ون ڈے سیریز کے لئے بھی مدد ملے گی۔ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے تقریباًایک ہی ٹیم ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ایشیا ء کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…