اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مکمل معاہدے کے لیے دوست ممالک سے 6 ارب ڈالر کے وعدے چاہئیں۔مفتاح اسماعیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چھ ارب میں سے آئی ایم ایف کے بورڈ سے پہلے تین ارب ہمارے اکاؤنٹ میں آجانے چاہئیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اہداف پورے کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی راہ نہیں ہے۔