منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کے بلنڈر کی بھینٹ چڑھ گیا

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کے بلنڈر کی بھینٹ چڑھ گیا،پاکستان کا آپریشن سوفٹ رٹارٹ کے دوران بھارتی MI-17 ہیلی کاپٹر گرائے جانے کا دعویٰ ’’سچ ثابت‘‘ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا،گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی نے

پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی کے دوران ’’گھبراہٹ‘‘میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا،بھارتی فضائیہ کی طرف سے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کو’’کورٹ مارشل‘‘اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کوSevere Reprimandکی سزا سنا دی گئی،ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے نتیجے میں بھارتی ائرفورس کے 6 اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے ،گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری پر حکم عدولی کرنے اور بد حواسی میں میزائیل یونٹ کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر کورٹ مارشل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گھبراہٹ اور پریشانی کے عالم میں دئیے گئے احکامات سے بھارتی فضائیہ کو 133.3 کروڑ کا نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اْسی وقت بھارتی بلنڈر کا بھانڈا پھوڑا دیا تھا جسے بھارت نے مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا،گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شایام نتھانی کی سزا نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کر دی،آئے روز کے سکینڈلز نے بھارتی افواج کی ساکھ اور عزت خاک میں ملا دی،آپریشن سوفٹ رٹارٹ کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکرا کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔ بھارتی عوام نے سوال اٹھایاکہ کیا سکینڈلز زدہ بھارتی فوج ایک پیشہ ورانہ فوج کہلانے کی مستحق ہے، جو مسلسل اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…