پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سردار تنویر الیاس کے بعد اب شہبازشریف کے نااہل ہونے کی باری ہے،بڑا دعویٰ

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق صوبائی وزراء چودھری ظہیر الدین، سردار وقاص موکل، چودھری شبیر گجر، چودھری نوید گوندل، چودھری مختار گوندل اور آصف عرفان نے ملاقات کی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے بعد اب شہبازشریف کے نااہل ہونے کی باری ہے،

شہبازشریف نے توہین عدالت کے ساتھ ساتھ عدلیہ کی حکم عدولی بھی کی ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا چکا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود حکومت نے الیکشن کیلئے فنڈز فراہم نہیں کیے، یہ رپورٹ حکومت کے خلاف ارتکاب جرم کا دستاویزی ثبوت ہے اس کے بعد اب کسی ثبوت کی ضرورت نہیں رہی، نگران حکومت کے خلاف بھی الیکشن کمیشن رپورٹ جمع ہو چکی ہے اور محسن نقوی مطلوبہ الیکشن سکیورٹی فراہم نہ کر نے پر جیل بھی جا سکتے ہیں، توہین عدالت کے مجرم کسی معافی کے مستحق نہیں، یہ نااہل حکمران معاشرے کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جس کی عدلیہ کبھی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کے مشن پر آئے ہیں، نوازشریف نے اسحاق ڈار کو اپنا ملک دشمن ایجنڈا دے کر پاکستان بھیجا ہوا ہے، آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہو جانے کے اسحاق ڈار کے دعوے ہوا میں تحلیل ہو چکے ہیں، ان نااہلوں کی حکومت میں معیشت کی بحالی کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ غریب آٹے کیلئے اور مریض دوائیوں کیلئے مر رہے ہیں، مارکیٹ سے جان بچانے والی دوائیاں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں، اسحاق ڈار کی احمقانہ معاشی پالیسیوں سے تنگ آ کر دواساز کمپنیاں اپنے کاروبار بند کر رہی ہیں، حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ عالمی ادارے بھی پاکستان میں جان بچانے والی دوائیوں کی کمی پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان کو مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک ملک قرار دیا جا رہا ہے، عالمی اداروں کو بھی نظر آ رہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملکی معیشت سنبھلنے کا کوئی امکان نہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…