ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کا اغواء، عمران خان کا شدید اظہار برہمی

datetime 12  اپریل‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغواء پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھاکہ

پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر علی امین گنڈا پور کو جب اغواء کیا گیا تو ڈی پی او نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں سیشن جج کو بتایاکہ توہین عدالت کا چارج لیں گے لیکن اوپر سے احکامات ملنے پر علی امین کو اپنی تحویل میں لینا پڑا۔پی ٹی آئی کے چیئر مین نے کہاکہ میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغواء کر لیا گیا ہے،یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو میری پارٹی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ اب میرے قریبی لوگوں کو میری قیادت کے ساتھ، آئین اور قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے، اغواء کیا جا رہا ہے، تشدد کیا جا رہا ہے اور شرمناک مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغواء پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…