بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

علماء کرام سے عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی ،غیر قانونی نکاح پر فتوی جاری کرنے کا مطالبہ

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈی نیٹر حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے بیٹی چھپائی اب عدت میں شادی کا انکشاف شرمناک ہے،قوم کو ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والا خود تمام کام غیر شرعی کرتا ہے۔

انہوں نے نکاح خواح مفتی کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا مکار اور جھوٹا ترین شخص ثابت ہوا ہے۔اب ثاقب نثار قوم سے معافی مانگیں جنہوں ایک منافق شخص کو جھوٹا سرٹیفکیٹ دیا۔دوسروں کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کرنے والا آج خود ایکسپوز ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے شخص کا بھیانک چہرہ آج قوم کے سامنے آچکا ہے۔عمران خان کو آج قوم سے ایسے ہی ٹی وی پر آکر معافی مانگنی چاہیے جیسے روزانہ قوم سے خطاب کرنے آجاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نکاح خواں مفتی سعید تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر رہ چکے ہیں وہ آجکل بھی ایک مدرسے کے پرنسپل ہیں ۔انہوں نے عدالت میں اپنا بیان حلفی دیا ہے۔اب علماء کرام پر بھی لازم ہے کہ وہ عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی اور غیر قانونی نکاح پر فتوی جاری کریں ۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک ایسا شخص پاکستان کا وزیراعظم رہا ہے جس نے دوران عدت نکاح کیا ہے۔پھر اسکو عدالت نے صادق و امین کا بھی جھوٹا سرٹیفکیٹ دے دیا۔اب تحریک انصاف کے ترجمان اپنے لیڈر کی اس شرمناک حرکت پر بھی جھوٹی دلیلیں پیش کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…