بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے موجودہ حکومت کے ایک سال کو کامیابیوں کا سال قرار دیدیا

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے18اگست 2018تا9اپریل 2022کے عرصہ کو ’’معاشی بدحالی کا دور‘‘اور موجودہ حکومت کے ایک سال کو کامیابیوں کا سال قرار دیدیا۔منگل کو اپنے ٹویٹ کے ذریعے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سابق حکومت کے ساڑھے 3سال اور موجودہ حکومت کے ایک سال کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

اپنے ٹویٹ میں بتایاکہ پی ٹی آئی کے 18اگست 2018تا 9 اپریل 2022کے عرصہ میں چینی سکینڈل، آٹا35روپے سے100روپے،مہنگی قیمت پر ایل این جی خریداری، انرجی ٹرمینل کی بندش، بجلی کے منصوبوں پر ترقیاتی کام بند،سی پیک پراجیکٹ بند،6.10جی ڈی پی سے منفی اعشاریے،2کروڑ لوگوں کو غربت کی نچلی لکیر پر دھکیلنا اور 60لاکھ افراد کو بے روزگار کیا گیا یہ دور بدحالی کا دور تھا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت کے10اپریل2022سے شروع ہونے والے سفر کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔اس دوران اورنج ٹرین،یوٹیلیٹی سٹور پیکج،روات فلائی اوور،پاور پراجیکٹس، عوام دوست بجٹ،پی ایم فلڈ ریلیف پروگرام، بی آئی ایس پی کی بحالی،فاٹا میں کامیابی،کسان پیکیج،سود سے پاک نظام،سی پیک کی بحالی،عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کے لئے 9ارب ڈالر کی امداد،برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی،وزیراعظم مفت آٹا،بی آئی ایس پی بجٹ میں40ارب کا اضافہ، لیب ٹاپ سکیم کا آغاز نو،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، پرائم منسٹرٹیلنٹ ہنٹر سپورٹس لیگ کا آغاز،آبپارہ فلائی اوور کی تعمیر،توانائی کے 3منصوبوں سے 1800میگا واٹ اضافی پیداوار، تارکول تھرکول پاورپلانٹ منصوبہ،پرائم منسٹربااختیار انٹرشپ پروگرام،ٹیلی سکول ڈیجیٹل تعلیم پروگرام، نیشنل ایکشن پلان کی بحالی اور عدالتی اصلاحات کیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…