جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا، محکمہ خزانہ نےسرکاری ملازمین کوعید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت کرلی

datetime 11  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت کرلی، محکمہ خزانہ نے مالی مشکلات سے متعلق چیف سیکرٹری کو تفصیلی نوٹ بھجوادیا جس میں تمام تر اخراجات اور محصولات کی

تفصیلات بجھوا دی گئیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی حکومت کو گزشتہ ایک سال سےمالی مشکلات کا سامنا ہے، صوبے کے اکاؤنٹ ون میں 13 ارب روپے موجود ہیں، تنخواہوں کے کل اخراجات 45 ارب روپے ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت سے 20 سے 25 ارب روپے ملنےکا امکان ہے۔سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں، تنخواہ اگلے مہینے کے پہلے ورکنگ ڈے میں تقسیم کرنے کی اجازت دی جائے۔دستاویز کے مطابق آٹے کی مد میں 20 ارب، ضروری خدمات کیلئے اسپتالوں کو 3 ارب روپے سے زائد دینے ہیں، صحت کارڈ کیلئے 4 ارب، لا اینڈ آرڈر کیلئے ایک ارب روپے اور مفت نصابی کتب کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپےکی ادائیگی کرنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…