ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مزید مہنگائی کی پیشگوئی

datetime 11  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال پاکستان کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 73.6 فی صد رہے گا

جبکہ اگلے سال ملکی قرضہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 68.9 فی صد ہو جائے گا، رواں سال جی ڈی پی کا حجم 85.4 ٹریلین رہے گا جو اگلے سال بڑھ کر 108.4 ٹریلین ہو جائے گا ۔ جبکہ آئندہ برس پاکستان میں شرح نمو میں اضافے، مہنگائی میں کمی اور روزگار بڑھنے سے متعلق خوشخبری سنا دی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کی گئی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی ہدف سے زیادہ جبکہ گروتھ کم رہے گی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.5 فیصد رہنے، مہنگائی شرح 27.1 فیصد اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی جبکہ رواں سال بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک ہوجائے گی۔ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ میں آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21.9 فیصد، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد تک رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…