بدھ‬‮ ، 25 جون‬‮ 2025 

بلو چستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتار ی معطل رکھنے کا حکم دے دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی)بلو چستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ کی مقدمات کی تفصیلات جمع کروانے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کے وانٹ گرفتار ی معطل رکھنے کا حکم دے دیا ۔

منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور تقریر کرنے سے متعلق ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق سماعت عدالت 10 کے جج جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل سنگل بینچ نے کی۔سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ نے عدالت سے مقدمات کی تفصیلات جمع کروانے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے جاری عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ معطل رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت تک جوڈیشل مجسٹریٹ کا ورانٹ گرفتاری معطل رہے گا۔عدالت نے عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر اور عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی عمران خان کے خلاف بلوچستان میں کوئی اور مقدمہ درج نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملک بھر میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھیں، ملک بھر میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے وکلا سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری وقت دینے کی استدعا پر مقدمے کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…