بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گوگل سرچ انجن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نئے فیچرز شامل کرنے کا اعلان

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)گوگل بھی اب بہت جلد اپنے سرچ انجن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نئے فیچرز کو شامل کرے گا جس پر ابھی کام جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل اپنے سرچ انجن میں بات چیت کی مصنوعی ذہانت کے فیچرز شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے آن لائن سرچ میں مزید بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گوگل کا سرچ انجن استعمال کرنے والے اب سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔سندر پچائی نے بتایا کہ گوگل نئے اے آئی سرچ پروڈکٹس کی ٹیسٹنگ کررہا ہے، جس میں صارفین ایسے فیچرز سے استفادہ کریں گے جس میں لوگوں کو سوالات کے جواب کے بعد اس سے متعلق مزید سوالات پوچھنے کی سہولت ہوگی ۔اگرچہ گوگل نے کہا کہ بارڈ تجربہ کار اور طاقتور ٹیکنالوجی ہے، اس کو ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کرنا چاہئے۔گوگل کو اے آئی سے لیس کرنے کے لیے بہت زیادہ مالی اور سرمایہ کاروں کے دبا کا سامنا ہے۔گوگل طویل عرصے سے سرچ انجن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم کمپنی ہے جو آن لائن معلومات تک رسائی کا تیز اور آسان طریقہ پیش کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…