پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کورونا کے دو سالوں میں سیکھا، گھر کا سارا کام کرتا ہوں، بھارتی کرکٹر سریش رائنا

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گھر کا سارا کام کرتے ہیں، اور یہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں انہوں نے سیکھا تھا۔بھارت کے مقبول کامیڈی شو دی کپل شرماشو کا حالیہ پرومو سامنے آیا جس میں بھارتی کرکٹر دیپک چہر اور ان کی اہلیہ جیا،

سریش رائنا اور اہلیہ پریانکا اور آکاش چوپڑا نے اہلیہ آکشی ماتھور کے ساتھ شرکت کی۔دوران شو کپل نے سوال کیا کہ تینوں کرکٹرز گھر میں اہلیہ کے ساتھ کام کاج میں کتنا ہاتھ بٹاتے ہیں؟جواب میں سریش رائنا کی اہلیہ کے جواب نے مداحوں سمیت میزبان کپل کو بھی حیران کردیا۔پریانکا نے کہا کہ سریش گھر کا سارا کام کرتے ہیں’، جواب میں سابق کرکٹر نے تصدیق کی اور کہا کہ پا جی کھانا ایک گھنٹے میں بنتا ہے مگر اس کھانے میں پیار ہو۔رائنا نے کہا کہ پا جی لاک ڈاؤن میں سب نے سیکھ لیا نا، تو دو سال میں جو سیکھنے کو ملا اس سے کوئی مدد تو ہو، پارٹنر شپ ہونا بہت ضروری ہے۔سابق کرکٹر کا جواب سن کر ساتھ سمیت کپل بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے، آکاش چوپڑا نے سریش رائنا سے کہا کہ بھائی صاحب اپنا اپنا کھانا بنا لو، ہمارا کیوں بنا رہے ہو۔دوسری جانب دیپک چہر کی اہلیہ جیا نے بھی ایک قصہ سنایا اور کہا کہ میں جب دیپک کے گھر پہلی بار گئی تو ان کے والد نے مجھے خود کھانا بنا کر اپنے ہاتھ سے کھلایا تھا۔جواب میں کپل نے کہا کہ آپ کو آئیڈیا ہوگیا ہوگا کہ آگے سے بیٹا بھی ایسا ہی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…