یونس سٹی (این این آئی)تیونس اور اٹلی کیدرمیان سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 20 لاپتا ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی کو حادثہ پیش آنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے 22 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا اور انہیں اٹلی کے ساحل پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تیونس سے نکلنے والی کشتی میں تقریبا 40 تارکین وطن سوار تھے، ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے، ان تارکین وطن کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔دوسری جانب اطالوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ زندہ بچ جانے والوں میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
صارفین کے لیے اہم خبر، نئے بجلی کنکشن پر بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
-
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، 3 لاکھ خاندانوں کیلئے قرضوں کا بڑا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز
-
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم



















































