جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

سپریم کورٹ میں ایک جج کو نکالنے کی سازش کو ناکام بنادیا، بلاول بھٹوزرداری

datetime 10  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں سیلیکٹڈ آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیراعظم لانے کا منصوبہ تھا۔بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں دستور کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمر نے کچھ جعلی سیاستدان اور کٹھ پتلیاں کھڑی کیے، غیر جمہوری قوتیں چاہتی ہیں نالائق اور سلیکٹڈ دوبارہ قوم پر مسلط ہو، اٹھارویں ترمیم واپس ہو،

ون یونٹ قائم ہو اور سلیکٹڈ راج چلے، تباہی کا سفر ایک مرتبہ پھر چلے، وہ نہیں چاہتے کہ یہ حکومتی اتحاد کامیاب ہو، ہمارا وزیراعظم شہباز شریف شریف آدمی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو نکالنے کا یہ مطلب نہیں کہ سازش ختم ہو گی، آئین پاکستان اور عدلیہ کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے جو ایک بڑے 10 سالہ گیم پلان کا حصہ ہے، اداروں میں اب بھی وہ لوگ موجود ہیں جو نہیں چاہتے حکومتی اتحاد کامیاب ہو، وہ چاہتے ہیں سلیکٹڈ دوبارہ مسلط ہوجائے، جس طرح حکومت ایک آدمی کو دلوانی تھی، اس طرح سپریم کورٹ میں بھی ایسی ہی سازش ہورہی تھی، کسی نہ کسی طریقے سے آئین کا ساتھ دینے والے جج کو نکال دیا جائے اور کچھ ججز کو توسیع دلائی جائے۔بلاول کا کہنا تھا کہ اس سازش میں شریک لوگ آج بھی اعلیٰ عدلیہ میں موجود ہیں، ہم نے اس سازش کو بھی ناکام بنایا، اسی طرح فوج میں بھی ایک سازش تھی کہ میرٹ کا قتل کرتے ہوئے کسی کو اس ادارے پر بھی 10 سال کےلیے مسلط کرنا تھا، اس دس سالہ پلان کے نتیجے میں ایک سیلیکٹڈ وزیراعظم ، ایک سیلیکٹڈ آرمی چیف اور ایک سیلیکٹڈ چیف جسٹس لاکر ایک سیلیکٹڈ مارشل لا قائم کرنا تھا اور یہی اصل ڈاکٹرائن تھی، تاکہ ملک میں آمریت نافذ کی جائے اور دنیا کو سلیکٹڈ جمہوریت دکھائی جائے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جب ہم نے عدم اعتماد کامیاب کرلی تو ہم سمجھے سازش ختم ہوگئی لیکن ایسا نہیں تھا سازش تو آج بھی جاری ہے، جسے ہم نے ملکر ناکام بنانا ہے، اس وقت یہ کھیل پارلیمنٹ اور فوج میں تو نہیں ہورہا جس نے کہا ہم نیوٹرل ہیں

لیکن ایک ادارے میں یہ کھیل اب بھی جاری ہے، لہذا آج سیاستدانوں کے ساتھ عدلیہ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ادارے کا وقار برقرار رکھیں، آج عدلیہ دوراہے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اگر ایک آدمی کی آمریت اور ون مین شو چلے گا تو پھر آنے والے بحران کو کوئی نہیں سنبھال سکے گا،

ایک چیف جسٹس اور چند ججز اپنی اقلیت کو اکثریت ثابت کرنا چاہتے ہیں، دو جمع دو چار ہوتے ہیں لیکن ایک چیف جسٹس اور اسکے ساتھ کچھ ججز پاکستانی عوام کو کہہ رہے ہیں کہ دو جمع دو تین ہوتے ہیں ، اس قسم کا مذاق پاکستان کے آئین اور عدلیہ کیساتھ کیا جارہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 اپریل کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے

تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے۔بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 10 اپریل 1973 کو ہمیں ملک کا آئین ملا۔ 10 اپریل 1986 کو لاہور میں شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال ہوا۔پی پی چیئرمین نے مزید لکھا کہ 10 اپریل 2022 کے دن ہی ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور 10 اپریل کو ہی ایک سلیکٹڈ ریجکٹڈ ہو کر پارلیمان سے نکالا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…