جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

علی ظفر اور شاہد آفریدی کا چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے باکسر کی مدد کا اعلان

datetime 10  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر اور کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے باکسر آغا کلیم کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پاکستان کے لیے ایشیئن اور ورلڈ ٹائٹل لے

کر آنے والے باکسر آغا کلیم نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کھیل سے وابستہ صحافیوں سندھ حکومت اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے مدد کی اپیل کی تھی۔ویڈیو میں آغا کلیم کو ایک چائے کے ڈھابے پر پراٹھے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی میں مقیم باکسر کی اس اپیل پر ردِعمل دیتے ہوئے گلوکار علی ظفر اور شاہد آفریدی نے اس کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہم آپ کی مکمل ذمہ داری اُٹھانے کے لیے تیار ہیں۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میگا اسٹار لیگ بنانے کا مقصد یہی ہے اور میں نے اپنی دونوں ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے تا کہ آپ کی مدد کی جاسکے۔علی ظفر نے باکسر آغا کلیم کو مدد کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر کرنی چاہیے، خاص طور پر ان کی جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔علی ظفر نے مطالبہ کیا کہ ایسے ٹیلنٹ کو روکنے والے اسپورٹس مافیاز کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ علی ظفر نے اعلان کیا کہ وہ اس باکسر کی مالی مدد کریں اور اپنی اگلی فلم کے لئے آغا کلیم سے تربیت بھی حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ آغا کلیم کا تعلق کوئٹہ کے علاقے نیو کلی کربلا شاہی کوٹ سے ہے مگر ذریعہ معاش کی تلاش اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی خاطر وہ اپنے والد اور دیگر افراد کے ہمراہ کراچی میں مقیم ہیں اور ان دنوں ایک چائے کے ہوٹل پر کام کر رہے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…