پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کے اطراف طواف اور نماز جاری

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی )مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں بادل برس گئے۔ اس رم جھم کے دوران بھی لوگوں نے طواف جاری رکھا اور لوگ بارش میں بھی اللہ کے ہاں سربسجود ہوتے رہے۔ نمازیوں اور معتمرین نے بارش میں اللہ سے دعائیں مانگیں۔

ہواں کے چلنے اور بادلوں کے برسنے کے دوران بھی اللہ کی خوشنودی کی خاطر لوگ عبادات کرنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف رہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مطاف میں یقین اور سکون سے بھرے مناظر دیکھنے کو ملے۔ ان مناظر میں بارش کے دوران پانی میں بھیگتے ہوئے لوگوں نے طواف اور نماز ادا کی اور اللہ کے مزید قریب ہوتے دکھائی دئیے۔تصاویر میں دیکھا گیا کہ لوگ بارش میں خوشی مناتے ہوئے روحانی ماحول میں اللہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں ۔ لوگ عمرہ کے مناسک ادا کرنے میں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔اس موقع پر صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے سربراہ ڈاکٹر السدیس نے سکیورٹی، سیفٹی، ایمرجنسی ریسپانس کے حوالے سے فیلڈ پلان تیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ بارش کی صورتحال سے نمٹنے کی پہلے سے تیاری تھی اور انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے انتظامات کو بڑھا دیا تاکہ معتمرین اور نمازیوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچایا جا سکے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…