جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

بلی کا نماز میں کاندھے پر چڑھنا بے ساختہ تھا، امام الشیخ ولید مہساس کا بڑا رد عمل سامنے آگیا

datetime 9  اپریل‬‮  2023 |

الجیرز(این این آئی )الجزائر میں ایک مسجد کے امام کے کاندھے پر تراویح کی نماز کے دوران ایک بلی کے چڑھنے کی ویڈیو پوری دنیا میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ اسی اثنا میں الجزائر کے امام الشیخ ولید مہساس نے بھی چپ کا روزہ توڑ کر اس منفرد واقعے پر

اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ ولید مہساس اس واقعے کے بعد منظر عام پر آئے ہیں اور انہوں نے اس سے بات کی۔پیش امام الشیخ ولید مہساس نے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ نماز میں بلی کا یہ واقعہ بے ساختہ تھا، میرا مشورہ ہے کہ اس واقعے کو ایسے ہی رہنے دیا جائے۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے اسلامی دنیا اور دیگر جگہوں پر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بارے میں اچھی رائے قائم کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ دین اسلام جانوروں اور دیگر مخلوقات کے ساتھ حسن سلوک اور مہربانی کا حکم دیتا ہے۔مسجد کے پیش امام ولید مہساس نے توجہ دلائی کہ انہوں نے کسی میڈیا آٹ لیٹ کو کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی وہ ایسا کریں گے کیونکہ ان کے لیے معاملہ عام اور خود ساختہ ہے اور اس میں بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ولید مہساس نے سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے والے ہر شخص کو خبردار بھی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں معاف نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…