ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

متکبرانہ آمریت کی دھند میں لپٹے عدالتی فیصلے آئین کو برطرف نہیں کر سکتے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حافظ قرآن 20 اضافی نمبر کیس میں تفصیلی نوٹ جار ی کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ازخود نوٹس نمبر 4/2022 میں 29 مارچ کا حکم 4 اپریل کا نوٹ منسوخ نہیں کر سکتا،متکبرانہ آمریت کی دھند میں لپٹے عدالتی فیصلے آئین کو برطرف نہیں کر سکتے۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا حافظ قرآن 20 اضافی نمبر کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کیاگیا۔تفصیلی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا کہ ازخود نوٹس نمبر 4/2022 میں 29 مارچ کا حکم 4 اپریل کا نوٹ منسوخ نہیں کر سکتا، متکبرانہ آمریت کی دھندمیں لپٹے کسی کمرہ عدالت سے نکلنے والے فیصلے آئین کو برطرف نہیں کر سکتے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی وفاقی حکومت کے ملازم ہیں، عشرت علی کو ڈیپوٹیشن پر بطور رجسٹرار سپریم کورٹ بھیجا گیا، عشرت علی کو 3 اپریل کو وفاقی حکومت نے بذریعہ نوٹیفکیشن واپس بلا لیا، عشرت علی کو وفاقی حکومت نے فوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ عشرت علی نے وفاقی حکومت کے حکم کی تعمیل سے انکار کر دیا، چار اپریل کو عشرت علی نے خود کو غلط طور پر رجسٹرار ظاہر کیا۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلی نوٹ میں کہا گیا کہ آئین عدالتوں کو اختیار سماعت بھی دیتا ہے اور مقدمات کے فیصلوں کیلئے بااختیاربھی کرتا ہے، اگر غیر موجود اختیار سماعت استعمال کیا جائے تو اس سے آئین کے مطابق عمل کرنے کے حلف کی خلاف ورزی ہوتی ہے، آئین بینچ یا ججوں کو یہ اختیار سماعت نہیں دیتا کہ وہ سپریم کورٹ کے کسی حکم کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرنے بیٹھ جائیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا کہ مقدمہ نمبر 4 کی سماعت کیلیے نام نہاد لارجر بینچ کی تشکیل غلط تھی،

لارجر بینچ کو (آئینی) عدالت کی حیثیت حاصل نہیں تھی، 4 اپریل 2023 کا سپریم کورٹ کا حکم نامہ نہیں کہلا سکتا، اس کا کوئی آئینی اور قانونی اثر نہیں ہے، قانونی طور پر یہ بات غلط ہو گی کہ اسے حکم نامہ کہا جائے، اس کو 4 اپریل کا نوٹ کہا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عشرت علی نے 4 اپریل کو اپنے دستخط سے لارجر بینچ بنانے اور سماعت 2 بجے مقرر کرنے کی فہرست جاری کی،

لسٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا یہ چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔نوٹ میں کہا گیا کہ 10 اپریل 1973 کو آئین کو قومی اسمبلی کے 200 میں سے 196 ارکان کی اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا، آئین کی منظوری کے خلاف ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا تھا، یہ دستاویز ہی ہے جس نے وفاق کو باہم جوڑے رکھا ہے، آئین کا استناد اور اس کی پائیداری کا انحصار جمہوری بنیادوں پر ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تفصیلی نوٹ میں لکھا کہ فرض کریں سپریم کورٹ کسی قتل کا مقدمہ خود سننے کا فیصلہ کر لیتی ہے، پھر سپریم کورٹ اس ملزم کو سزا دے دیتی ہے یا بری کر دیتی ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے اس اقدام کا کوئی قانونی اثر نہیں ہو گا، نہ تو آئین نہ ہی قانون نے سپریم کورٹ کو فوجداری مقدمہ چلانے کا اختیار سماعت دیا ہے، یہ مقدمہ کوئی سیشن جج چلا سکتا ہے جو سپریم کورٹ کے ججوں سے دو درجے نیچے ہے،

فیملی کورٹ کا کوئی جج عائلی قانون کے متعلق امور کا فیصلہ کر سکتا ہے، یہ اختیار سماعت سپریم کورٹ کو حاصل نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ بھی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، ازخود نوٹس کی کارروائی نے عدالت کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے دوچار کر دیا ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…