پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عدالتوں نے ہمیشہ آمریت کی بجائے جمہوریت کا راستہ روکا: مریم نواز پھٹ پڑیں

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (پی پی آ ئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان گھر سے باہر نہیں نکلتے کیونکہ سارے کیسز اصلی ہیں ، قانون کی بالادستی کا بھاشن دینے والا پاکستان کے آئین و قانون کو کچھ نہیں سمجھتا۔ چالیس سال پاکستان میں آمریت رہی ہے جبکہ ملک کا کوئی منتخب وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکا۔

راولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا ہے کہ کبھی کسی عدالت نے کسی ڈکٹیٹر کو کٹہرے میں لانے کی ہمت نہیں کی، کبھی کسی عدالت نے کسی ڈکٹیٹر کو نااہل نہیں کیا، جب کیا تو عوام کے منتخب وزرائے اعظم کو کیا۔چار فوجی آمر آئے اور دس، دس سال حکومت کی، کبھی کسی عدالت نے جرات نہیں کی کہ کسی ڈکٹیٹر کے آگے کھڑی ہو۔مریم نواز نے سوال کیا کہ کیا آپ کا زور صرف عوام کے منتخب نمائندوں پر چلتا ہے؟، کیا کبھی کسی عدالت کی جانب سے کسی ڈکٹیٹر کو سسیلین مافیا یا گاڈ فادر کا لقب ملا؟۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ عدالتوں نے آمریت کی بجائے جمہوریت کا راستہ ہی روکا۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اور مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم ہوئے، پاکستان میں سالوں آمریت رہی ہے، کسی منتخب وزیراعظم نے کبھی مدت پوری نہیں کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب عمران خان کے راستے کی رکاوٹ تھے، آج یہ ہمیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے جوڑتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جب ریفرنس دائر ہوا تو اس وقت حکومت عمران خان کی تھی۔عمران خان اور اس کے گھر والی نے توشہ خانہ کے تحائف چوری کیے ہیں، یہ قوم سے کئی سال جھوٹ بولتے رہے، سعودی عرب سے ملنے والی گھڑیاں فروخت کی گئیں، فرح گوگی جہاز بھر کر پیسہ پاکستان لائیں ان کا کوئی پتہ نہیں ، تم بھی جانتے ہو کہ تم نے جرم کیا ہے اور تمھارے سہولت کار بھی، ایک نیا طریقہ دیکھا گیا ہے چٹکی بجاو اور ضمانت لو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…