اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /پشاور(پی پی آ ئی) لاہور اور پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت پھر بڑھ گئی جس کے بعد کم آمدن طبقہ مرغی بھی اب خواب میں ہی دیکھتا ہے۔لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔ 400 کے ہندسے تک پہنچنے والا چکن ایک بار پھر500 کا ہندسہ عبور کرگیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کچھ روز کی کمی نے خوشی کا احساس دلایا لیکن اب پھر اس کی اڑان شروع ہوگئی ہے، لاہور میں چکن کی قیمت میں اتار چڑھاو مسلسل جاری ہے۔دو ہفتوں کے دوران مرغی کا گوشت 438 روپے تک آگیا لیکن گذشتہ دو روز کے دوران چکن کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔دکاندار چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بارشوں اور خوراک کے بڑھتے دام کو قرار دیتے ہیں۔دوسری جانب پشاور میں صرف 2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد قیمت 320 روپے فی کلو سے بڑھ کر 375 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دکانداروں کے مطابق رمضان میں مرغی کی مانگ بڑھ گئی جس کی وجہ سے مرغی شارٹ ہونے کے باعث قیمتیں بڑھیں ہیں۔شہریوں کا کہنا کہ رمضان میں مرغی کی قیمت میں ایک دم 55 روپے اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بازار انتظامیہ کی نظرسے اوجھل ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…