ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

محمد خان بھٹی کو جیل سے رہائی ملتے ہی اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

datetime 4  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جیل سے رہائی ملتے ہی اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔پنجاب کے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے محمد خان بھٹی کو

کو کیمپ جیل لاہور سے نکلتے ہی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کو لے کر کیمپ جیل سے روانہ ہوگئی۔ قبل ازیں سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی تھی ۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بلاجواز مقدمات میں ملوث کیا گیا۔منی لانڈرنگ کا اسی نوعیت کا ایک مقدمہ ہائیکورٹ خارج کر چکی ہے، ایف آئی اے کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،استدعا کی کہ منی لانڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…