اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بلاول بھائی! آپ کے منہ سے مارشل لاء کا لفظ اچھا نہیں لگتا، علی محمد خان

datetime 4  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلاول آپ کے نانا نے آئین بنایا تھا، بلاول بھائی! آپ کے منہ سے مارشل لاء کا لفظ اچھا نہیں لگتا۔سپریم کورٹ کے باہر سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ 4 اپریل کو سابق

وزیرِ اعظم کو پھانسی پر چڑھایا گیا، آج ہی عمران خان اے ٹی سی میں پیش ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں کیا دہشت گرد ہو سکتے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اور اہم دن ہے، آج تاریخ کو درست کرنے کا دن ہے، وزارت داخلہ کہتا ہے یا آپ رہیں گے یا ہم رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دل کہتا ہے کہ آئین کے مطابق مضبوط فیصلہ آئیگا، اسی بینچ نے ہماری حکومت کے خلاف فیصلہ کیا، ہم نے کسی جج کی تضحیک نہیں کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستانی قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، آج تاریخی لمحات آ پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج آئین کی بات کرتی ہے لیکن خود عمل نہیں کرتی، آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن ہونے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ رات کو کھلی، عمران خان نے کوئی اٹیک نہیں کیا، انہوں نے عدالت کا احترام کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…