وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا

30  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا،وزیراعظم شہباز شریف کے طلب کردہ ہنگامی اجلاس سے کراچی کے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا ۔جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں رمضان المبارک کے

دوران گیس کے دباؤ میں کمی، تعطل اور لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیاکہ ماہ صیام کے دوران گیس فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی، وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا سخت نوٹس لیا تھا ،وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد کیاگیا ،منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نے گیس فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے طلب کردہ ہنگامی اجلاس سے کراچی کے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا ۔جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گیس کے دباؤ میں کمی، تعطل اور لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…