اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

توشہ خانہ، نیب نے عمران خان سے 12 سوالات پوچھ لئے

datetime 30  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگا۔جمعرات کو نیب نے عمران خان کو بھجوایا گیا سوالنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔نیب نے عمران خان سے

تحفوں کی فروخت کی رسیدیں مانگ لیں۔قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے توشہ خانے سے حاصل کیے گئے گفٹ کتنی بار فروخت کیے؟نیب نے سوال کیا کہ آپ نے کون سی چیزیں فروخت کیں؟ آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کیے؟ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا وومن شامل تھی؟عمران خان سے نیب نے سوال کیا کہ آپ نے بطور وزیرِ اعظم پاکستان کتنے تحائف لیے؟قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے پوچھا کہ بتایا جائے کہ تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بینک یا کیش کس صورت میں لی؟عمران خان سے نیب نے کہا ہے کہ گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونے والے تحائف کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…