اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، نوجوان کھلاڑیوں کی چھٹی، تین سینئرز کی واپسی کا امکان

datetime 30  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران وائٹ بال سیریز کیلئے مشاورت جاری ہے، جس میں افغانستان سیریز میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہارون رشید کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر

غور شروع کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کم از کم 3 سینئرز کی واپسی کا امکان ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں تمام سینئرز کی واپسی ہوسکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں آل رانڈر عماد وسیم کی جگہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر احسان اللہ کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ افغانستان سیریز میں شامل وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان، نوجوان بلے باز طیب طاہر اور فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب میں سے کسی ایک کھلاڑی جگہ برقرار رہ سکے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران وائٹ بال سیریز کیلئے مشاورت جاری ہے، جس میں افغانستان سیریز میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…