ڈھاکا(این این آئی ) بنگلا دیش میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے والے صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے مقبول اخبار سے وابستہ صحافی شمس الزماں شمس نے اپنی ایک رپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔صحافی شمس الزماں کو ڈھاکا کے قریب واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔بنگلا دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ صحافی شمس کو ڈیجیٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ جھوٹی، گمراہ کن اور من گھڑت تھی۔بنگلا دیش میں ڈیجٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت 14 سال قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔ملک میں اب تک ڈیجٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت 138 صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
کھانے پینے کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں پرتنقید، بنگلا دیش میں صحافی گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
قومی بچت کے 111مراکز غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم



















































