جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا حالیہ اقدام خانہ جنگی کی ابتدا فواد چوہدری نے خبردار کردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈٰ ایم الیکشن میں چلی جائے؟ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں

ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں انتخابات کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دس اگست کو فارغ ہو گی سوال یہ ہے تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈٰ ایم الیکشن میں چلی جائے؟ اس کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے اور پی ڈی ایم کی سیاست میں واپسی کا دور دور امکان نہیں۔اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداء ً کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا، لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتدا کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…