بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملک کی تیسری نجی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کی تیسری نجی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کو لے کرجدہ روانہ ہوگئی۔چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور

سی اے اے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا، تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رئوف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین ایئر سیال نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ایئر سیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سے جدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی، اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی، خلیجی ممالک کیلئے بھی پروازیں چلانے کا ارادہ ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ایئر سیال کی پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں، جلد فضائی بیڑے میں بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا، یورپی ممالک میں پابندی ہٹنے کے بعد ایئر سیال لندن اور مانچسٹر کیلئے بھی آپریشن شروع کرے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…