بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز گل کو امریکہ جانے کی اجازت مل گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پی پی آئی)جلاوگھراوکیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی عبوری ضمانت7اپریل تک منظور کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران جلاوگھراو کرنے اور پولیس پرتشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے اسد عمرکی عبوری ضمانت 7 اپریل تک منظورکرلی ہے۔عدالت نے1لاکھ روپے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کر دی۔عدالت نے اسدعمر کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔عدالت نے گزشتہ روز اسدعمرکے پیش نہ ہونے پرانکی ضمانت خارج کردی تھی۔ دوسری جا نب لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو چار ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔لاہورہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہبازگل کی درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو امریکا جانے کی اجازت دیدی۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا گیا۔ داریں اثنا سندھ ہائیکورٹ نے شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ منسوخ کردیا۔پولیس نے میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ شہبازگل اور دیگر کے خلاف کیس نہیں بنتا، اس لئے مقدمہ منسوخ کردیا ہے۔عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…