جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

12 سالہ لڑکی نے گھر کے بنے بریڈ بیچ کر آئی فون14خرید لیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی کی رہائشی12سالہ بیانکا جیمی نے اسکول میں بریڈ بیچ کر آئی فون14خریدنے کا خواب پورا کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق12سالہ بیانکا جیمی ساتویں کلاس کی طالب علم ہے، بیانکا نے اپنے والدین سے آئی فون14کی خواہش ظاہر کی لیکن والدین نے فون دلانے سے انکار کر دیا۔

والدہ کی جانب سے بیانکا کو اسکول لنچ باکس میں کچھ بریڈ بنا کر دیئے گئے جسے اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔ بیانکا کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ان کے دوستوں کی جانب سے بریڈ کے ذائقے کو پسند کیا گیا اور اگلے دن بھی لانے کی فرمائش کی۔ بیانکا نے یہ بھی بتایا کہ اس کے ایک دوست کی جانب سے کہا گیا کہ کیوں نہ اسے مفت باٹنے کے بجائے فروخت کیا جائے اور وہاں سے اسے آئیڈیا ملا اور اس نے اسکول میں10دہرہم میں4بریڈ بیچ کر آئی فون14خرید لیا۔ بیانکا کی جانب سے بتایا گیا کہ اسے بریڈ بیچ کر آئی فون خریدنے میں چھ ہفتے کا وقت لگا۔بیانکا کے والدین بیکنگ کے ماہر ہیں اور وہ دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں،بیانکا کو بھی بیکنگ کا شوق تھا اور وہ رات میں اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بریڈ بیک کیا کرتی تھی، بیانکا کے شوق نے اسے آئی فون14خریدنے کا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…